Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

عادل راجہ، صابر شاکر سمیت 6 یوٹیوبرز اور صحافیوں کی جائیدادیں ضبط اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

عدالت نے دس جولائی تک تمام متعلقہ محکموں کو عملدرآمد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی
شائع 25 جون 2024 09:44pm

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیزی اور تشدد پر اکسانے کے مقدمے میں اشتہاری ہونے پر یوٹیوبر عادل راجہ، شاہین صہبائی، معید پیرزادہ، صابر شاکر، حیدر مہدی اور وجاہت ایس خان کی جائیدادیں ضبط اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تحریری احکامات جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو اشتہاری ملزمان یوٹیوبر عادل راجہ، شاہین صہبائی، میعد پیر زادہ، صابر شاکر، حیدر مہدی اور وجاہت ایس خان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دیا۔

عمران خان کیخلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے، رانا ثناء اللہ

عدالت نے چیئرمین نادرا کو ملزمان کے شناختی کارڈ اور نائیکوپ جبکہ ایف آئی اے کے ڈی جی کو ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ 15 دن میں طلب کرلی۔

ملزمان کے خلاف استغاثہ کے گواہان کے بیانات قلمبند بھی کرلیے گئے ہیں۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دس جولائی تک تمام متعلقہ محکموں کو عملدرآمد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

میری نہ کسی سے کوئی ڈیل ہوئی نہ ہی مذاکرات ہوئے، پرویزالٰہی

واضح رہے کہ عادل راجہ، شاہین صہبائی، معید پیرزادہ، صابر شاکر، حیدر مہدی اور وجاہت ایس خان کے خلاف اشتعال انگیزی اور لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے الزام کے مقدمات درج ہیں۔

Adil Raja

ATC Islamabad

Haider Mehdi

cnic block

moeed pirzada

Passport Block

Sabir Shakir

Property Seize

Shahen Sehbai

Wajahat S Khan