Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

جاسوسی کے الزام میں فوج کی حراست میں موجود شہری کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی گئی

ملزم کو آئین اور ملٹری قانون میں فراہم کیے گئے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ
شائع 25 جون 2024 08:01pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آزاد کشمیر کے شہری خواجہ خورشید کی بازیابی کی درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے خواجہ خورشید کی درخواست ڈائریکشن کے ساتھ نمٹا دی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ وزارتِ دفاع کی رپورٹ کے مطابق خواجہ خورشید جاسوسی کے الزام میں ملٹری کی حراست میں ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ وزارتِ دفاع کے نمائندہ نے بتایا کہ پاکستان ملٹری لاء کے مطابق ملزم کا ٹرائل کیا جائے گا، اِس پیشرفت کے بعد عدالت خواجہ خورشید کی بازیابی کی درخواست ڈائریکشن کے ساتھ نمٹاتی ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم دیا کہ متعلقہ اتھارٹیز معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ملزم کو آئین اور ملٹری قانون میں فراہم کیے گئے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

مظفرآباد: شاعر احمد فرہاد کو رہا کردیا گیا

یاد رہے کہ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں آزاد کشمیر کے لاپتہ شہری خورشید احمد کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔ دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ جاسوسی کے الزام میں خواجہ خورشید ملٹری کی حراست میں ہیں۔ جس پر جسٹس محسن اختر کیانی یہ ریماکس دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی تھی کہ ’چلیں بندے کا پتہ تو چل گیا‘ جب کہ آج خواجہ خورشید کی بازیابی کی درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا۔

Islamabad High Court

poet farhad shah

MISSING PERSONS CASE