Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے ڈاکٹرز کو نائٹ شفٹ پر 8 ہزار تک الاؤنس ملے گا، صوبائی کابینہ کا فیصلہ

چنگ چی اور رکشے کو بتدریج متبادل ماحول دوست ٹرانسپورٹ پر منتقل کرنے پر اتفاق
شائع 25 جون 2024 07:35pm

وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 10 واں اجلاس ہوا اجلاس میں مختلف پروگرامز کی منظوری دے دی ۔4 گھنٹے طویل اجلاس میں 56 نکاتی ایجنڈے پر غور بھی کیا گیا ۔

صوبائی کابینہ کے 10 ویں اجلاس میں پنجاب کابینہ نے الاؤنس بڑھانے کی منظوری دیدی، بنیادی مراکز صحت، دیہی مراکز صحت اور بعض تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتالوں پر ڈاکٹرز کے الاؤنس میں اضافہ کر دیا گیا ۔ ڈاکٹرز کو نائٹ ڈیوٹی پر 7 ہزار، ساڑھے 7 ہزار اور 8 ہزار تک نائٹ الاؤنس ملے گا۔ جبکہ دور دراز علاقو ں میں تعینات ڈاکٹرز کے لئے روزانہ ایک ہزار روپے پٹرول الاؤنس دینے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

اجلاس میں ٹی بی اسپتال سرگودھااور مزنگ اسپتال لاہور کا انتظام منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ داتا دربار آئی اسپتال کا انتظام دوبارہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سپرد کر دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس میں چنگ چی اور رکشے کو بتدریج متبادل ماحول دوست ٹرانسپورٹ پر منتقل کرنے اور اسموگ کے خاتمے کے لئے موٹرسائیکل کے لئے فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول پر اتفاق کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے موٹر سائیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کے طریقہ کارآسان بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ۔

اجلاس میں یتیم طلبہ کو الیکٹرک بائیک دینے کے لئے طریقہ کار کی منظوری سی گئی پروگرام پر بریفنگ بھی دی گئی وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ اور اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی منظوری دے دی اپنی چھت اپناگھرپروگرام 14 اگست کو لانچ کیا جائے گا۔

اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، آئی جی اور متعلقہ سیکریٹریز و دیگر حکام نے شرکت کی۔

cm punjab

punjab cabinet

Maryam Nawaz Sharif