خیبر پختونخوا میں جنگلات کی کٹائی پر پابندی عائد
خیبرپختونخوا میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے بعد درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کردی گئی۔
صوبائی وزیر جنگلات خیبرپختونخوا فضل حکیم خان یوسفزئی نے پورے صوبے میں جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
فضل حکیم کا کہنا ہے کہ منظور اسکیموں کی نگرانی کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دینے تک پابندی برقرار رہے گی۔
صوبے میں جاری پرائیویٹ ووڈ لاٹس رولز 2017 کے تحت جاری اسکیموں کے تحت جنگلات کی کٹائی پر پابندی عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور سوشل میڈیا اور سول سوسائٹیز کی جانب سےاٹھائے جانے والے اعتراضات کی وجہ سے بھی لگانی پڑی۔
نارووال: گرمی کی شدت اور مبینہ غفلت، پانی نہ ملنے پر نایاب نسل کا ہرن ہلاک
انہوں نے کہا کہ عوام کو سائنسی انداز میں جنگلات کی کٹائی سے آگاہ کیا جائیگا، انہوں نے محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام اوراہلکاروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کام کی شفاف طریقے سے خود نگرانی کریں اور اس عمل کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
فن لینڈ انسانوں کے لیے برڈ فلو ویکسین تیار کرنے والا پہلا ملک بن گیا
Comments are closed on this story.