Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نارووال: گرمی کی شدت اور مبینہ غفلت، پانی نہ ملنے پر نایاب نسل کا ہرن ہلاک

ہرن چند دنوں سے بیمار تھا جس وجہ سے ہلاکت ہوئی، چیف آفیسر بلدیہ کا موقف
شائع 25 جون 2024 06:28pm

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ جہاں انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے وہیں جانور بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔

نارووال کے فیض احمد پارک میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور پانی نہ ہونے سے نایاب نسل کا ہرن ہلاک ہوگیا، مردہ ہرن پانی کے خشک تالاب کے قریب سے ملا ہے جسکی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شہریوں نے انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ چیف آفیسر بلدیہ کا کہنا ہے کے ہرن چند دنوں سے بیمار تھا جس وجہ سے ہلاکت ہوئی ۔

animal

Died