Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ کو بڑا دھچکا، نوازشریف کے قریبی ساتھی پارٹی سے علیحدہ ہوگئے

پارٹی کی موجودہ پالیسیوں سے اختلاف کے باعث فیصلہ کیا ، ذرائع
شائع 25 جون 2024 05:43pm
فوٹو۔۔۔سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔سوشل میڈیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نوازشریف کے قریبی ساتھی عباس آفریدی نے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عباس آفریدی نے پارٹی کی موجودہ پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے علیحدگی اختیار کی۔

عباس آفریدی نے مسلم لیگ ن کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اور کوہاٹ کی ضلعی صدارت سے باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دیا۔

استعفے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے ذاتی تعلق رہے گا مگر پارٹی کو اندر سے تقسیم کردیا گیا ہے۔

عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

انھوں نے کہا کہ کسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا، آزاد حیثیت میں سیاست کرتا رہوں گا۔

ذرائع کے مطابق عباس آفریدی نے پارٹی کی موجودہ پالیسیوں سے اختلاف کی وجہ سے پارٹی سے استعفی دیا ہے۔ عباس آفریدی نے استعفی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو بھجوا دیا۔

نیب جمہوریت کو نقصان پہنچانے والا ادارہ ہے، ہمارے منشور نیب کو ختم کرنا ہے، بلاول

PMLN

Pakistan Politics

ABBAS KHAN AFRIDI