Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ججز کے ریمارکس سے لگتا ہے سپریم کورٹ کے ججز بھی 8 فروری کے انتخابات سے مطمئن نہیں، فواد چوہدری

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فیصلہ جسٹس منیر کا فیصلہ سمجھا جارہا ہے، مختصوص نشستوں کے کیس سے متعلق سابق وفاقی وزیر کا اظہار خیال
اپ ڈیٹ 25 جون 2024 09:35pm

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آج ججز کے ریمارکس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز بھی 8 فروری کے الیکشن سے مطمن نہیں اور یہ کیس صرف مخصوص نشستوں تک نہیں رہا۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا بلا لینے کے فیصلے پر عالمی سطح پر مذمت ہورہی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فیصلہ جسٹس منیر کا فیصلہ سمجھا جارہا ہے۔

مخصوص نشستیں متناسب نمائندگی کے اصول سے ہٹ کر نہیں دی جا سکتیں، سپریم کورٹ

فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رہی ہے، ایک دو سال کیلئے ذاتی اختلاف کی وجہ سے تعلقات خراب ہوئے لیکن شہباز شریف جو حیثیت اب ہے وہ پہلے بھی تھی۔

جاسوسی کے الزام میں فوج کی حراست میں موجود شہری کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی گئی

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی آج کی سماعت کے دوران جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے تھے کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) سمیت دیگر جماعتوں کو مخصوص نشستیں دی گئیں تاہم پی ٹی آئی امیدواروں کو مخصوص نشستیں دینے کے لیے الگ اصول اپنایا گیا، مخصوص نشستیں متناسب نمائندگی کے اصول سے ہٹ کر نہیں دی جا سکتیں۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 13 رکنی فل کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔

”الیکشن کمیشن کے پاس تو ارکان اسمبلی کو آزاد ڈکلیئر کرنے کا اختیار نہیں“

دوران جسٹس منیب اختر نے دریافت کیا کہ کیا کاغذات نامزدگی کے ساتھ پارٹی ٹکٹ جمع کرایا گیا تھا؟ وکیل نے جواب دیا تھا کہ پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے سے حامد رضا کو روکا جا رہا تھا الیکشن کمیشن نے زبردستی آزاد امیدوار کا نشان الاٹ کیا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کے پاس تو ارکان اسمبلی کو آزاد ڈکلیئر کرنے کا اختیار نہیں، جسٹس اطہر من اللہ نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ ووٹر کے حق کا تحفظ کرے حقائق سب کو کھل کر بتانے چاہئیں۔

پاکستان

reserved seats

Optical illusion