بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا نوٹی فکیشن سپریم کورٹ میں چیلنج
وزارت داخلہ کی جانب سے بیرون ملک سیاسی پناہ لینے والوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کے نوٹی فکیشن کو سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی کہ بیرون ملک پناہ کے متلاشیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے سے متعلق حکومت کی 5 جون کی پالیسی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ پٹیشن میں کہا گیا کہ پاسپورٹ پر پابندی کا نوٹی فکیشن امتیازی اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔
بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ
درخواست میں وفاقی حکومت اور ڈی جی پاسپورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ صائم چوہدری نے دفعہ 184(3) کے تحت درخواست دائر کی۔
درخواست میں فریقین سے استدعا کی گئی کہ حکومتی پالیسی پر عمل درآمد فوری طور پر روکا جائے کیونکہ نوٹی فکیشن میں پابندی کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ حکومتی نوٹی فکیشن آئین کے آرٹیکل 10، 10 اے اور 25 کے خلاف ہے۔
Comments are closed on this story.