Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں شدید گرمی اپنا اثر دکھانے لگی، ہیٹ اسٹروک کے 22 متاثرہ اسپتال منتقل

24 گھنٹوں میں ہیٹ اسٹروک سے ایک شخص جاں بحق ہوا
شائع 25 جون 2024 02:54pm

کراچی میں شدید گرمی اپنا اثر دکھانے لگی، شہر کے سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا، جناح اسپتال میں 24 گھنٹوں میں 22 افراد ہیٹ اسٹروک کے ساتھ رپورٹ ہوئے جبکہ ایک شخص ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہوا۔

شہر بھر میں گرمی کی شدت برقرار ہے، جس کے باعث ہیٹ اسٹروک کے اثرات سامنے آنے لگے، شہر کے سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ ویوو کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔

جناح اسپتال کی ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر نوشین کے مطابق 24 گھنٹوں میں 22 افراد ہیٹ اسٹروک کے ساتھ رپورٹ ہوئے جبکہ ایک شخص ہیٹ اسٹروک سے جان کی بازی ہار گیا۔

سول اور عباسی شہید اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے کوئی اموات نہیں ہوئی، تیز بخار، ڈی ہائیڈریشن اور گیسٹرو کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

سول اسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران تیز بخار سے 35، عباسی شہید اسپتال میں 80 سے 100 اور گیسٹرو کے 60 مریض رپورٹ ہوئے۔

کراچی میں گرمی کے بعد اموات کی شرح غیرمعمولی بڑھ گئی، فیصل ایدھی

شہر بھر کے اسپتالوں میں اب تک ہیٹ اسٹروک کے 200 سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

karachi

Hot Weather

Heatwave

Heat stroke

KARACHI HOT WEATHER