گرمی کے ستائے تیاری کرلیں، کراچی سمیت ملک بھر میں کل سے بارشیں ہونے والی ہیں
محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے شہریوں کو خوشخبری سنادی، کراچی سیمت ملک کے مختلف شہروں میں کل سے یکم جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں کل سے یکم جولائی تک گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں اور بادل برسنے کا امکان ہے، جس کے باعث کل سے گرمی کا زور ٹوٹنے لگے گا۔
مسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کل سے بحرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شہر کے مشرقی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، ہوا کا کم دباؤ سسٹم اس وقت بھارتی گجرات کے جنوب میں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 26 جون سے یکم جولائی کے دوران کراچی، حیدرآباد، مٹھی، سجاول، بدین اور دیگر اضلاع میں بادل کہیں تیز تو کہیں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے، تیز ہواؤں کے سبب گرمی کی شدت میں کمی ہوگی۔
فیصل ایدھی نے بھی گرمی سے ہونے والی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کردیا
کراچی کا موسم پل پل رنگ بدلنے لگا، محکمہ موسمیات بھی سخت کنفیوژن کا شکار ہے، صبح کہا کل بھی سخت گرمی ہوگی اور اب نئی ایڈوائزی میں کل بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل سندھ کے دیگر شہروں کے ساتھ کراچی میں بھی بارش ہوگی، 26 جون سے 28 جون تک کراچی میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نئی ایڈوائزری سے متفق نہیں، کہا کہ کراچی میں بارشیں 28 جون سے ہوں گی۔
کراچی میں گرمی کی شدید لہر کے ساتھ سورج آگ برسانے لگا
کراچی میں گرمی کی شدید لہر کے ساتھ سورج آگ برسانے لگا، سورج کا شعاوں کا انڈیکس اپنی انتہا پر پہنچ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ اور گرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی گئی، گرمی کی شدت مزید ایک روز برقرار رہے گی کل سے سمندری ہوائیں چلنے کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔
کراچی والوں نے گرمی سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دے دیا اور کہا کہ نہ سرکاری کیمپ لگے ہیں اور نہ نئے درخت لگائے جاتے ہیں۔
ماہرین نے سورج کی تپش سے جلد کے جھلس جانے اور کینسر جیسے امراض ہونے کا الارم بجادیا، شہریوں کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے آسمان تلے جانے سے روک دیا، سر اور جسم کو ڈھانپ گھروں سے نکلنے کی ہدایات جاری کردیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے، آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
گرمی کی شدت میں اضافہ کے بعد لوگوں کے لیے پینے کا ٹھنڈا پانی بھی ملنا مشکل ہوگیا
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں شمال مغرب سے 13 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، کل شام کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی، کراچی میں کل سے درجہ حرارت میں بتدریج کمی کا امکان ہے۔
کل سے یکم جولائی تک ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
دوسری جانب کل سے یکم جولائی تک ملک بھر میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے بحرعرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہواوں کے داخلے کا امکان ہے، سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
بارشوں کے باعث اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور سیالکوٹ اور نارووال میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ موسلادھار بارش کے باعث معمولات زندگی مثاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
28 سے 30 جون کو ہونے والی بارش سے شدید نقصان کا خدشہ ہے جبکہ 28 سے 30 جون کو ہونے والی بارش سے گاڑیوں اور سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں
خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ جنوبی اضلاع میں محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گے۔
آئندہ 24 گھنٹوں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، تورغر اور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 32 اور ذیادہ سے ذیادہ 42سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں سب سے ذیادہ درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ ڈی آئی خان میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ مردان34، صوابی 35، نوشہرہ 36، سوات 30، بنوں 40، کرم 30، مالاکنڈ 32، مہمند33 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed on this story.