Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں گرمی کے بعد اموات کی شرح غیرمعمولی بڑھ گئی، فیصل ایدھی

آج نیوز سے گفتگو میں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ کا صورت حال پر اظہار تشویش
اپ ڈیٹ 25 جون 2024 11:42pm

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھی گرمی سے ہونے والی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کردیا۔

کراچی میں ہیٹ اسٹراک کے وار جاری ہیں، گزشتہ 4 روز کے دوران اموات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا کہ گزشتہ 4 روز میں غیر معمولی اموات دیکھنے میں آئیں، 21 جون کو 78، 22 جون کو 86 اموات ہوئیں، 23 جون کو 128 جبکہ 24 جون کو 135 لاشیں سرد خانے لائی گئیں، عام دنوں میں 25 سے 30 لاشیں لائی جاتی ہیں۔

کراچی میں گرمی سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہوگئی، جگہ جگہ احتجاج، 150 مویشی ہلاک

کراچی میں ہیٹ ویو کے باعث 66 افراد سول اسپتال پہنچ گئے

کراچی میں شدید گرمی، حدت کا احساس 46 ڈگری درجے تک پہنچ گیا

فیصل ایدھی نے مزید کہا کہ اموات کے بارے میں ڈاکٹرز بہتر بتا سکیں گے، گرمی کی شدت بڑھتے ہی اموات میں اضافہ ہوا ہے، گرمی کی شدید لہر کے بعد اب تعداد روزانہ کی بنیاد پر 140 تک جاپہنچی ہے۔

faisal edhi

Heatwave

death casualties

Heat stroke

KARACHI HOT WEATHER