Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کپتان روہت شرما پھر آپے سے باہر ہو گئے

آسٹریلیا اور بھارت کے میچ کے دوران روہت شرما اپنے ہی کھلاڑی پر برس پڑے
اپ ڈیٹ 25 جون 2024 10:30pm
تصویر بذریعہ: آئی شیوانی شکلا
تصویر بذریعہ: آئی شیوانی شکلا

بھارتی کپتان روہت شرما اکثر و بیشتر اپنے غصے کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران بھی روہت شرما کا غصہ سوشل میڈیا پر وائرل تھا۔

غصے کے دوران روہت شرما کا چہرہ بھی کچھ ایسا ہو جاتا ہے جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتا ہے۔

لیکن حال ہی میں روہت شرما ایک بار پھر آسٹریلیا کے خلاف اپنے ہی کھلاڑی کو سناتے دکھائی دیے ہیں، جو کہ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بھارت اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران روہت شرما آسٹریلوی بلے بازوں کے بلے سےا گلتے رنز کی وجہ سے پریشان تھے، ایسے میں کھلاڑی رشبھ پنٹ کی جانب سے کیچ چھوڑنا آگ پر تیل ڈالنا ثابت ہوا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: بڑے ہدف کے سامنے کینگروز بے بس، بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اسی میچ کے دوران روہت شرما کی جانب سے اس وقت رشبھ پنٹ پر شدید غصے کا اظہار کیا گیا جب فیلڈر نے کیچ چھوڑ دیا، جس پر روہت آپے سے باہر ہو گئے اور رشبھ پر چیخ پڑے۔

آسٹریلیا سے جیت پر افغان کھلاڑیوں کا بس میں رقص، ویڈیو وائرل

ماہرین کرکٹ کے مطابق رشبھ پنٹ کی جانب سے آسان کیچ چھوڑا گیا تھا، جس پر روہت شرما کا یہ ردعمل صحیح تھا۔

india

rohit sharma

Australia

icc mens t20 world cup

t20 worldcup 2024

risabh pant