Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

جسٹس شجاعت علی خان نے قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قائم مقام چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا
شائع 25 جون 2024 10:41am

جسٹس شجاعت علی خان نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس کے عہدے کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قائم مقام چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت صوبائی وزراء شریک ہوئے، لاہور ہائیکورٹ کےجج جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس عالیہ نیلم،جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس شہرام سرور بھی تقریب حلف برداری میں میں شریک ہوئے۔

حلف برداری تقریب میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر فرائض سرانجام دینے والے ججز نے بھی شرکت کی۔

Lahore High Court

justice shujat ali khan

care taker cheif justice lahore high court