Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس ملک شہزاد، جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شاہد بلال نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھایا
اپ ڈیٹ 25 جون 2024 10:35am

سپریم کورٹ آف پاکستان کے 3 نئے ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھایا، جس کے بعد سپریم کورٹ میں ججزکی کی اسامیاں مکمل ہوگئیں۔

سپریم کورٹ میں 3 نئے آنے والے ججز کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا، تقریب حلف برداری کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نئے آنے والے ججزسے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں، سپریم کورٹ میں اب ججز کی کل تعداد 17 ہوگئی۔

تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء نے شرکت کی۔

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں 3 ججوں کی تقرری کی منظوری دیدی

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے بطور ایڈہاک ممبر شریعت اپلیٹ بینچ حلف اٹھا لیا

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے بطور ایڈہاک ممبر شریعت اپیلیٹ بینچ عہدے کا حلف اٹھا لیا، قبلہ ایاز 3 سال کے لیے بطور ایڈہاک جج تعینات رہیں گے۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے جسٹس قبلہ ایازسے حلف لیا، ڈاکٹر قبلہ ایاز کی تعیناتی سے سپریم کورٹ میں شریعت اپیلیٹ بینچ بھی مکمل ہوگیا۔

جسٹس شجاعت علی خان نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

جسٹس شجاعت علی خان نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قائم مقام چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزراء نے شرکت کی، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عابد عزیز شیخ بھی شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ جسٹس سید شہباز رضوی، جسٹس شہرام سرور سمیت اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں 3 ججوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کی بطور جج سپریم کورٹ آف پاکستان میں تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔

اسلام آباد سے وزارتِ قانون نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد ججز کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، صدرِ مملکت نے آئین کے آرٹیکل 177 کے تحت ان تعیناتیوں کی منظوری دی تھی۔

صدر عارف علوی نے 3 ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شجاعت علی خان کو قائم مقائم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا، جسٹس شجاعت علی خان مستقل چیف جسٹس کی تقرری تک قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ رہیں گے۔

اس کے علاوہ جسٹس محمد شفیع صدیقی کو قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقرر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس ملک شہزاد خان چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، جسٹس عقیل احمد عباسی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور جسٹس شاہد بلال حسن لاہور ہائیکورٹ کے جج تھے۔

Supreme Court

اسلام آباد

takes oath

Justice Qazi Faez Isa

justice shahid bilal hassan

Chief Justice Qazi Faez Isa

Malik Shehzad Ahmed Khan

malik shahzad ahmad

supreme court judges

justice aqeel abbasi