Aaj News

پیر, جولائ 01, 2024  
25 Dhul-Hijjah 1445  

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل سے پہلے بُری خبر آگئی

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں 27 تاریخ کو ٹکرائیں گی
شائع 25 جون 2024 08:57am

گیانا میں بارش کی پیشگوئی کے باعث بھارت اور انگلینڈ کے درمیان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

گیانا میں 27 جون کو صبح سے لے کر شام 4 بجے تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ آئی سی سی کی جانب سےشیڈولڈ سیمی فائنل کے لیے ریزرو ڈے بھی نہیں رکھا گیا۔

سیمی فائنل میچ کے لیے 250 منٹ کا اضافی وقت ہوگا اور واش آؤٹ ہونے کی صورت میں بھارت فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا، بھارت کو سپر 8 گروپ ون میں پہلی پوزیشن کی بنیاد پر فائنل کا حقدار قرار دیا جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ : انگلینڈ کی ٹیم امریکا کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

آئی سی سی نے انڈین مارکیٹ کی وجہ سے انڈیا کا سیمی فائنل گیانا میں رکھا تھا، گیانا میں میچ مقامی وقت کے مطابق صبح میں شروع ہوگا جو بھارت میں شام کا وقت ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: بڑے ہدف کے سامنے کینگروز بے بس، بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

میچ کا آفیشل وقت صبح 10 بج کر 30 منٹ سے دوپہر 1 بج کر 40 منٹ ہے، بارش کی وجہ سے اضافی وقت میں میچ 5 بج کر 50 منٹ تک جاری رہ سکتا ہے۔

بھارت کے علاوہ اگر کوئی اور ٹیم گروپ 1 سے ٹاپ کرتی تو وہ ٹرینیڈاڈ میں سیمی فائنل کھیلتی، ٹرینیڈاڈ میں ہونے والے سیمی فائنل کے لیے ریزرو ڈے موجود ہے۔

ٹرینیڈاڈ کے سیمی فائنل کے لیے شیڈولڈ روز 60 منٹ کا اضافی وقت ہوگا، ریزرو ڈے میں صرف 190 منٹ کا وقت رکھا گیا ہے اور مزید اضافی وقت نہیں ہوگا۔

سیمی فائنل کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے دونوں ٹیموں کا از کم 10 اوور بیٹنگ کرنا لازمی ہے۔

india

England

T20 World Cup

ICC T20 World Cup

england vs india

t20 world cup 2024

icc mens t20 world cup

t20 worldcup 2024