Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میری نہ کسی سے کوئی ڈیل ہوئی نہ ہی مذاکرات ہوئے، پرویزالٰہی

عمران خان کےساتھ تھا، آج بھی ہوں اورکل بھی رہوں گا، مرکزی صدر پی ٹی آئی
شائع 24 جون 2024 11:25pm

مرکزی صدر پی ٹی آئی پرویزالٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ میری نہ کسی سے کوئی ڈیل ہوئی نہ ہی مذاکرات ہوئے، ڈیل کرکےآنا ہوتا تو پہلے ہی باہرآ جاتا جب لاہورکیمپ جیل میں نہیں ہوتا تھا۔ جیل میں شجاعت صاحب ملنےآتے رہے،ڈیل کرنی ہوتی توتب ہی کر لیتا۔

انھوں نے کہا کہ لیگ کے کسی رہنما سےمیری کوئی بات یا میٹنگ نہیں ہوئی ۔ ق لیگ میرے متعلق ہرجگہ غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ عمران خان کےساتھ تھا، آج بھی ہوں اورکل بھی رہوں گا، جیل سے نکلنےکےبعد جو بات کی تھی میرا آج بھی وہی موقف ہے۔

پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی محسن نقوی خواہ مخواہ کا کرتا دھرتا بنا ہوا تھا، لوگوں کی نظرمیں میری پوزیشن ہےواضح ہےاس میں شک کی کوئی بات نہیں۔ حکومت نےگجرات کا مینڈیٹ چوری کیا وہ واپس کریں پھربات ہوگی۔

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PERVEZ ILAHI