Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

موٹاپا کم کرانے کا وعدہ پورا نہ کرنے پر خاتون نے ’جم ٹرینر‘ شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک سال کے دوران شوہر کی مسلسل کوشش کے باوجود خاتون کا وزن کم نہ ہوسکا
شائع 24 جون 2024 06:15pm
تصویر بزریعہ اے آئی
تصویر بزریعہ اے آئی

بھارت کے شہر آگرہ میں ایک خاتون نے اپنے جم ٹرینر شوہر سے اپنا وزن کم کرنے میں مدد کرنے کا وعدہ پورا نہ کرنے پر طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیو آگرہ پولیس اسٹیشن سے شروع ہونے والے اس کیس نے اپنے منفرد حالات کی وجہ سے خاصی توجہ حاصل کی ہے۔

کیا صرف سوچ کر ہی جسم کا وزن کم کیا جاسکتا ہے؟

خاتون کے مطابق انہوں نے جم ٹرینر کے جسم سے متاثر ہو کر اس سے شادی کی۔ شادی سے پہلے، اس نے واضح طور پر ایک شرط رکھی تھی کہ شوہر خاتون کا وزن کم کرنے میں مدد کرے گا، اور شوہر نے وعدہ بھی کیا۔

جوڑے نے گزشتہ سال شادی کی تھی، لیکن مسلسل کوشش کے باوجود شادی کے بعد سے اس خاتون کا وزن 75 کلو گرام پر برقرار ہے۔

اپنی شکایت میں، خاتون نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے شادی کے بعد اپنے وزن میں نمایاں کمی دیکھنے کی امید تھی، یہ وعدہ اس کا شوہر پورا کرنے میں ناکام رہا۔

اب وزن بڑھنے سے بےفکر ہو جائیں اور جی بھر کر کھائیں

طلاق کے حصول کیلئے خاتون کی ثابت قدمی نے ابتدائی پولیس شکایت کے بعد کیس فیملی کاؤنسلنگ سینٹر تک پہنچا دیا، جہاں کونسلر نے ثالثی اور مسئلہ کو حل کرنے کی کوششیں کیں۔

تاہم، خاتون اپنے فیصلے پر ثابت قدم ہیں، اور اس بات پر مصر ہیں کہ وہ موجودہ حالات میں اپنے شوہر کے ساتھ رہنا جاری نہیں رکھ سکتیں۔

انسان کی روح کا وزن کتنا ہے؟

دوسری جانب جم ٹرینر شوہر نے اس شادی کو نبھانے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

لیکن دونوں کی کاؤنسلنگ ابھی جاری ہے۔

weight loss

Gym Trainer