Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی ٹیم اور بورڈ میں تبدیلیوں پر آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر کا مشورہ

کپتانی کرنا بابر اعظم کا فیصلہ ہے، اگر وہ کر سکتے ہیں تو انہیں کرنی چاہیے۔ عثمان خواجہ
شائع 24 جون 2024 05:46pm

آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے میلبرن میں ایک تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں استحکام نہیں ہے، ایسی صورتِ حال میں پرفارم کرنا مشکل ہوتا ہے۔

آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ میں جب باہر سے دیکھتا ہوں تو پاکستان کرکٹ میں ہرچیز تبدیل ہوتی رہتی ہے، کبھی سلیکشن کمیٹی تبدیل ہو جاتی ہے تو کبھی اسٹاف کو بدل دیا جاتا ہے۔ بہ بار تو پلئیرز کوبھی بدلتے دیکھا ہے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں کبھی استحکام نہیں دیکھتا ۔ایسی صورتِ حال مشکل ہوتی ہے، استحکام بہت ضروری ہوتا ہے، کیوں کہ جب استحکام نہیں ہوتا تو پلیئرز کے لیے پرفارم کرنا مشکل ہوتا ہے۔

بابراعظم کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ کپتانی کرنا بابر اعظم کا فیصلہ ہے، اگر وہ کر سکتے ہیں تو انہیں کرنی چاہیے۔ پاکستان میں تھوڑی توقعات زیادہ ہوتی ہیں۔ کھیل ٹف ہوتا ہے ، جیتنا ایک ٹیم نے ہوتا ہے

پاکستان

Pakistan Cricket Team

Australia