Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کے مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع

گڈاپ، بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے سٹی میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا
شائع 24 جون 2024 03:58pm

کراچی کے مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق مضافاتی علاقے گڈاپ، بحریہ ٹاؤن اورتڈی، ایچ اے سٹی میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔ خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ سندھ کے متعدد شہروں میں پارا 42 سے 46 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

اہل کراچی آج شام تک سکون کا سانس لے سکیں گے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی اور اس کے مضافات میں دن بھر گرمی کے بعد شام یا رات کے اوقات میں بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ شہر قائد میں صبح کے اوقات ہی حبس کی صورتحال رہی جو کہ درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی نمی میں بھی اضافہ ہو گیا۔

چند روز قبل بھی کراچی میں دن بھر حبس کے بعد شام کو اچانک مختلف علاقوں بارش شروع ہوئی اور موسم قدر بہتر ہوگیا تھا۔ شہرکے مضافات ایم نائن موٹروے ، بحریہ ٹاؤن اور گلشن معمار سے شروع ہوئی تھی، جس کے بعد سرجانی، فیڈرل بی ایریا اور منگھوپیر تک بادل جم کر برسے۔

Karachi Rain

weather news