Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

قومی ایکشن پلان ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کا امکان ہے
اپ ڈیٹ 24 جون 2024 04:12pm

وزیراعظم شہبازشریف نے ملکی مجموعی امن وامان اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ایکشن پلان ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کا امکان ہے۔ اس حوالے سے قیاس کیا جارہا ہے کہ اجلاس میں آپریشن ’عزم استحکام‘ پر بھی مشاورت کی جا سکتی ہے۔

علاوہ ازیں کابینہ کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق بعض تجاویز کو واپس لینے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔

federal cabinet

پاکستان

federal government