Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

کراچی: نشہ سے منع کرنے پر نوجوان کا بزرگ شہری پر تشدد

وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس، ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔
اپ ڈیٹ 24 جون 2024 04:27pm

کراچی کے علاقےکورنگی انڈسٹریل ایریا میں نشہ سے منع کرنے پر نوجوان نے بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا، اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔ ادھر پولیس کے مطابق شہری کو گھر کے باہر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق بزرگ شہری نے نوجوان کو نشہ کرنے سے منع کیا تھا جبکہ واقعہ 8 سے 10 روز پرانا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریاتھانے میں درج کیا جارہا ہے۔

وزیر داخلہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی کو ہدایت کی کہ بزرگ شہری پرتشدد میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور ملوث عناصر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

ضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، شہریوں کی شکایت کے اندراج میں تاخیری حربےکسی طور قابل قبول نہیں ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کوہدایت کی گئی کہ شکایت کےعدم اندراج پرمتعلقہ ایس ایچ او پرذمے داری عائد کی جائے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ بزرگ شہری پر تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی تفصیلات جلدارسال کی جائیں۔

Sindh government

Sindh Police

Beating