Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

حیدر آباد میں دوران آپریشن 17 سالہ لڑکی جاں بحق، ورثا کا احتجاج

لڑکی کا سینے کا آپریشن حیدر آباد کے مقامی اسپتال میں جاری تھا
اپ ڈیٹ 24 جون 2024 10:05pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/فائل فوٹو

حیدر آباد میں اسپتال میں دوران آپریشن 17 لڑکی جاں بحق ہو گئی ہے، لڑکی کی موت پر ورثا سراپا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے بھٹائی اسپتال میں یہ واقعہ رونما ہوا ہے جہاں لڑکی نورالعین انتقال کرگئی۔

ورثاء کی جانب سے الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نورالعین کوغلط انجیکشن لگایا گیا جس سے وہ جان سے چلی گئی۔

دوسری جانب اسپتال کے ایم ایس پریل جوکھیو کا کہنا تھا کہ لڑکی کا سینے کا آپریشن تھا، جو مکمل احتیاط سےشروع ہوا تاہم لڑکی کی موت کی وجہ فوری نہیں بتاسکتے۔

خاور مانیکا تشدد کیس: پی ٹی آئی وکیل کو گرفتار کرلیا گیا

ایم ایس کا مزید بتانا تھا کہ شفاف تحیقیقات ہوگی، ملوث افراد کے خلاف کاروائی ہوگی۔

death

protest

hospital

Hyderabad

Girl