Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اضافی گندم کی برآمد کے لئے تاجروں نے حکومت سے اجازت طلب کر لی

ڈھائی لاکھ ٹن آٹا اور ڈھائی لاکھ ٹن میدہ برآمد کرنے کی گنجائش ہے، سیریل ایسوسی ایشن آف پاکستان کا سیکریٹری خوارک کو خط
شائع 24 جون 2024 01:59pm

اضافی گندم کی برآمد کے لئے تاجروں نے حکومت سے اجازت طلب کر لی، تاجروں کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت گندم کے انتالیس لاکھ ٹن کے ذخائر ہیں، طلب سے زائد اضافی گندم برآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔

اس ضمن میں سیریل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے سیکریٹری خوراک کوخط لکھ دیا۔ خط میں اضافی گندم کی برآمد کے لئے تاجروں نے حکومت سے اجازت طلب کر لی۔

محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کا سرکاری ریٹ مقرر کردیا

سیریل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کہا کہ ملک میں 39 لاکھ ٹن اضافی گندم ہے، اضافی گندم کی وجہ سے کسانوں کو اچھی قیمت نہیں مل رہی، حکومت گندم، آٹا اور میدہ کی برآمد کی اجازت دے۔

ایسی سی ایشن کے مطابق ڈھائی لاکھ ٹن آٹا اور ڈھائی لاکھ ٹن میدہ برآمد کرنے کی گنجائش ہے، 5لاکھ ٹن گندم برآمد کی جاسکتی ہے، اضافی ذخائر برآمد نہ کئے تو اسٹاک ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان

Wheat

Wheat purchase