Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی 2023 سے اب تک پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف جاری ایم پی او آرڈرز کی تفصیلات ظاہر

پی ٹی آئی رہنما زینب عمر نے ایم پی او آڈرز کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا
شائع 24 جون 2024 01:42pm

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 9 مئی 2023 سے اب تک جاری ہوئے ایم پی او آڈرز کی تفصیلات عدالت میں جمع کردی گئی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے ایم پی او آڈرز کی مکمل تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق 9 مئی 2023 کے بعد سے اب تک 4770 افراد کو ایم پی او آڈر کے تحت نظر بند کیا گیا، پی ٹی آئی کارکنان سمیت دیگر کے خلاف 3532 ایم پی او آڈرز جاری کیے گئے۔

عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق 3511 افراد ایم پی او آڈرز واپس لینے کی بنا پر رہا ہوئے، راولپنڈی، گجرانوالہ اور لاہور میں سب سے زیادہ ایم پی او آڈرز جاری کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ملتان، لاہور اور راولپنڈی میں سب سے زیادہ افراد کو ایم پی او آڈرز کے تحت گرفتار کیا گیا، راولپنڈی میں 348، گوجرانوالہ میں 328 اور لاہور میں 301 ایم پی او آڈرز جاری ہوئے جبکہ ملتان میں 739، لاہور میں 642 اور راولپنڈی میں 384 افراد کو نظر بند کیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما زینب عمر نے ایم پی او آڈرز کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

9 May Cases