Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گوتم گمبھیر نے ہیڈ کوچ بننے سے قبل ہی ویرات، روہت شرما کو وارننگ دے ڈالی

گوتم گمبھیر کی جانب سے بی سی سی آئی کے سامنے 4 بڑے مطالبات رکھے گئے ہیں
شائع 24 جون 2024 01:44pm
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

کرکٹ کا میلا جہاں چرچہ میں ہے، وہیں بھارتی سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر بھی ان دنوں سب کی توجہ خوب سمیٹ رہے ہیں۔

اس کی بڑی وجہ ان کی ہیڈ کوچ کے طور پر تعیناتی ہے، لیکن اس سب میں گوتم گمبھیر اور بی سی سی آئی کے درمیان انٹرویو کے حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے بی سی سی آئی کی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے گوتم کا انٹرویو لیا گیا تھا، جبکہ ماہرین کرکٹ سمیت میڈیا کی جانب سے بھی کہا جا رہا ہے کہ گوتم گمبھیر ہیڈ یکوچ کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔

تاہم اس سب میں گوتم گمبھیر کے کمیٹی کو دیے گئے انٹرویو سے متعلق انکشافات سامنے آئے ہیں، این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوتم کی جانب سے چند مطالبات کمیٹی کے سامنے رکھے گئے ہیں، جو کہ اب سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

آسٹریلیا سے جیت پر افغان کھلاڑیوں کا بس میں رقص، ویڈیو وائرل

بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم کی جانب سے مطالبے میں کہنا تھا کہ انہیں کرکٹ آپریشن پر مکمل کنٹرول چاہیے، جہاں انہیں کسی بھی دخل اندازی برداشت نہیں ہوگی۔

پاکستان مخالف گوتم گمبھیر کے ساتھ ہاتھ ہو گیا

جبکہ دوسرے مطالبے میں گوتم کا کہنا تھا کہ وہ سپورٹنگ اسٹاف کا انتخاب خود کریں گے، جبکہ بیٹنگ، فیلڈنگ اور باؤلنگ کوچز کا انتخاب بھی وہ خود کریں گے۔

جبکہ اہم ترین مطالبے میں گوتم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے چیمپئینز ٹرافی 2025 ویراٹ کوہلی، روہت شرما، روندرا جڈیجا اور محمد شامی کا آخری موقع ہونا چاہیے۔اگر ان کھلاڑیوں نے بھارت کو نہیں جتوایا تو انہیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا جائے گا۔

میچ کے دوران بھارتی اور افغان کھلاڑی لڑ پڑے؟ حقیقت سامنے آ گئی

چوتھے مطالبے میں گوتم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ فارمیٹ ٹیم مختلف ہوگی، گوتم گمبھیر کے مطالبات پر بھارتی میڈیا سمیت ماہرین کرکٹ بھی حیران دکھائی دے رہے ہیں۔

پاکستان

virat kohli

rohit sharma

head coach

BCCI

Indian cricket team

gautam gambhir

Champion trophy 2025

demands