Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاور مانیکا تشدد کیس: پی ٹی آئی وکیل کو گرفتار کرلیا گیا

ضمانت منسوخ ہونے پر فتح اللہ کہچری میں چھپ گئے تھے
شائع 24 جون 2024 06:36pm

اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا تشدد کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فتح اللہ برکی کی درخواست ضمانت خارج کردی، جس کے کچھ دیر بعد پولیس نے انھیں گرفتار کرلیا۔

انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہرعباس سپرا نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکلا پیش ہوئے۔

مقدمے میں نامزد ملزم عثمان ریاض گل اور دیگر بھی عدالت پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی وکلا عثمان ریاض گل، فتح اللہ برکی، زاہد بشیر ڈار نے درخواست ضمانت دائر کی تھیں۔

ملزمان میں مرزا عاصم بیگ، انصر محمود کیانی، سعید خان سدوزئی بھی شامل ہیں۔ عدالت نے پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت خارج جبکہ دیگر ملزمان کی ضمانت کنفرم کردی ہے۔

ضمانت منسوخ ہونے پر فتح اللہ کہچری میں چھپ گئے تھے، تاہم پولیس نے طویل انتظار کے بعد بالآخر وکیل کو گرفتار کر لیا۔

یاد رہے کہ 30 مئی کو عدالت کے احاطے میں پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

مخصوص نشستوں کا کیس: عمران خان بطور وزیراعظم بھی الیکشن کمیشن پر اثر انداز ہورہے تھے، چیف جسٹس

خاور مانیکا پر عدالتی احاطےمیں کیے گئے حملے کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانے رمنا میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی تھیں۔

lahore

Khawar maneka

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)