Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں شدید گرمی، حدت کا احساس 46 ڈگری درجے تک پہنچ گیا

کراچی میں صبح سے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 24 جون 2024 08:40pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

ملک میں جاری گرمی میں شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہریوں کے پسینے چھوٹ گئے ہیں، شہر قائد میں صبح کے اوقات ہی حبس کی صورتحال رہی جو کہ درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی نمی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

شہر قائد میں آج درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ چکا ہے، تاہم گرمی کی شدت 46 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بھی کراچی کا درجہ حرارت 41 ڈگری تھا، لیکن گرمی کی شدت 50 سے 52 سینٹی گریڈ تک محسوس کیا جا رہا تھا۔

جبکہ محکمہ موسمیات کا پیش گوئی میں کہنا تھا کہ حبس، بڑھتی نمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال مزید 3 دن تک چلے گی، بعدازاں کمی کا امکان ہے، آئندہ 2 سے 3 روز تک درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

جبکہ سندھ کے دیگر شہروں میںں بھی پارہ 42 سے 46 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے، دوسری جانب جیکب آباد میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد تک زیادہ ہونے کے خطرات ہیں: پی ڈی ایم اے

دوسری جانب بلوچستان کے شہر خضدار، لسبیلہ، ژوب، بارکھان، شیرانی، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد، جھل مگسی اور ڈیرہ بگٹی میں بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پنجاب کے شہر لاہور میں درجہ حرارت 43 ڈگری تک جا سکتا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Met Office

Heat stroke

KARACHI HOT WEATHER

weather news