Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں معمر میاں بیوی کی 3 دن پرانی لاشیں برآمد

بھتیجے کے ساتھ 12 سال سے باغبان پورہ کے مکان میں سکونت پذیر تھے۔
اپ ڈیٹ 24 جون 2024 11:42am

لاہور کے علاقے باغبان پورہ کے نزدیک ایک مکان سے معمر میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ دونوں مکان کی بالائی منزل پر کمرے میں مردہ پائے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ عبدالطیف اوراہلیہ بھتیجے کے ساتھ ایک ہی گھر میں سکونت پذیر تھے۔ لاشیں تین دن پرانی ہیں۔ دونوں کی عمر 70 سے 75 سال کے درمیان ہے۔

بھتیجے کے ساتھ یہ میاں بیوی اس مکان میں بارہ سال سے رہ رہے تھے۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس امر کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ یہ واقعہ قتل کا کا تو نہیں۔

lahore

Baghbanpura

OLD AGE COUPLE FOUND DEAD