Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آبادہائی کورٹ میں آج اہم کیسز کی سماعت ہوگی

الیکشن ایکٹ ترمیمی صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست اور اسلام آباد کے تین حلقوں میں الیکشن ٹریبونل تبدیلی کے خلاف کیسزکی سماعت ہوگی
شائع 24 جون 2024 09:26am

اسلام آبادہائی کورٹ میں آج اہم کیسز کی سماعت ہوگی۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست اور اسلام آباد کے تین حلقوں میں الیکشن ٹریبونل تبدیلی کے خلاف کیسزکی سماعت ہوگی۔

چیف جسٹس شعیب شاہین، عامرمغل اورعلی بخاری کی درخواستوں پرسماعت کریں گے۔ عدالت نے نئے اور پرانے ٹریبونل کو کارروائی سے آج تک روک رکھا ہے۔

علاوہ ازیں آزاد کشمیرکے لاپتہ شہری خورشید احمد کی بازیابی کیلئے دائردرخواست پرسماعت آج ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کرین گے۔

عدالت نے حساس اداروں کے افسران سے دستخط شدہ رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

اسلام آباد

Islamabad High Court