Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس میں چرچ اور یہودی عبادت گاہ پر حملے، ایک پادری اور 15 پولیس اہلکار ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائیوں میں 5 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا، 2 گرفتار کرلیے گئے
شائع 24 جون 2024 09:11am

شمالی روس کے خود مختار علاقے داغستان میں تین مقامات پر حملوں میں ایک پادری کے علاوہ 15 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ یہ حملے چرچ اور یہودیوں کی عبادت گاہ سنیگاگ پر کیے گئے۔ حملہ آوروں نے پولیس کی ایک چیک پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا۔

روسی سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو زیر کرلیا تاہم تب تک خاصا جانی نقصان واقع ہوچکا تھا۔ شمالی کاکیشیا میں قدیم یہودی آبادی پر مبنی علاقے ڈربنٹ پر منظم حملہ کیا گیا۔

تینوں مقامات پر کیے جانے والے حملوں میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ مغربی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق ایک پادری خنجر کے حملے میں مارا گیا۔

مسلح افسران کے حملوں میں 13 پولیس اہلکاروں کے علاوہ متعدد شہری بھی زخمی ہوئے۔ مکھاچکلا نامی علاقے میں کیے جانے والے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی حتمی تعداد کے بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے روسی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے پانچ حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ دو حملہ آوروں کو گرفتار کرکے غیر مسلح کردیا گیا۔ روس کی اینٹی ٹیررسٹ کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

چرچ اور سنیگاگ پر حملے داغستان کے دارالحکومت مکھاچکلا پر ہوئے۔ یہ علاقہ جارجیا اور آذر بائیجان کی سرحد سے جُڑا ہوا ہے۔

synagogue

DAGHESTAN

ATTACKS ON CHURCHES

ONE PRIEST KILLED