Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاڑکانہ : موبائل ٹاور چوری کرنے والے ملزمان پکڑے گئے

چوری شدہ سامان کا کچھ حصہ بھی برآمد کرلیا، پولیس
شائع 23 جون 2024 11:53pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو کے گاؤں سے موبائل ٹاور چوری کرنے والے ملزمان پکڑے گئے۔

پولیس نے نامزد ملزم اور اسکریپ ڈیلر کو گرفتار کرکے چوری شدہ سامان کا کچھ حصہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ ہفتے کو نوڈیرو میں چور نجی موبائل کمپنی کا پورا کا پورا ٹاورہی چوری کرکے لے گئے تھے۔

ملزمان جاتے جاتے مین گیٹ بھی اکھاڑ کر لے گئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے کمپنی مینیجرکی مدعت میں دوچوکیداروں کےخلاف مقدمہ کرکے تفتیش کا آغاز کیا تھا۔

Larkana

Sindh Police

Crime