Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : ڈنڈا بردار ہجوم نے کے الیکٹرک عملے پر دھاوا بول دیا

پولیس کی جانب سے کارروائی کے بعد ہجوم منتشر ہوا، کے الیکٹرک
شائع 23 جون 2024 10:20pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کےالیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں عملے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈنڈا بردار ہجوم نے ڈیوٹی پر مامور گاڑی اور عملے پر دھاوا بولا، پولیس کی جانب سے کارروائی کے بعد ہجوم منتشر ہوا۔

کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ عملہ محفوظ رہا جبکہ گاڑی کو شدید نقصان ہوا، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں سے 10 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی سے حیدر آباد جانیوالے باپ اور 7 سالہ بیٹی دریا میں ڈوب گئے

karachi

K Electric

Loadshedding