Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حوثی ملیشیا کا اسرائیلی بندر گاہ پر چار جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعوٰی

فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے حوثیوں نے نومبر میں اسرائیل سے وابستہ جہازوں پر حملے شروع کیے تھے
شائع 23 جون 2024 05:31pm

یمن کی حوثی ملیشیا نے دعوٰی کیا ہے اس نے اسلامی مزاحمت نامی گروپ کی معاونت سے اسرائیل کی بندرگاہ حیفہ پر چار مال بردار جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان میں دو جہازوں پر سیمینٹ لدا ہوا تھا۔

حوثی ملیشیا کے ترجمان نے گروپ کے ٹی وی پر ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی بندرگاہ پر حملہ ڈرون اور راکٹوں کی مدد سے کیا گیا۔ اسرائیل کی طرف سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ چند ہفتوں کے دوران حوثی ملیشیا نے ہم خیال عسکریت پسند گروپوں کی مدد سے اسرائیل کی حدود میں حملے کیے ہیں۔

حوثی ملیشیا نے غزہ کے خلاف اکتوبر میں شروع کیے جانے والے اسرائیلی فوجی آپریشن کے خلاف ردِعمل اور فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے نومبر میں بحیرہ احمر اور خلیجِ عدن سے گزرنے والے ایسے تمام جہازوں کو نشانہ بنانا شروع کیا تھا جن کا اسرائیل سے کسی بھی طرح کا تعلق ہو۔

Attacks

HOUTHI MILITIA

HAIFA PORT

FOUR CARGO SHIPS