Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر کل اہم اجلاس طلب، صدر مملکت صدارت کریں گے

اجلاس میں امن و امان سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں
شائع 23 جون 2024 04:29pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر کل بروز پیر اہم اجلاس سکھر میں طلب کرلیا گیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سکیورٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں امن و امان سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس میں کچے میں جاری پولیس اور رینجرز آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی، کچے کے مسائل، ہتھیاروں اور دیگر معاملات کو سامنے رکھا جائے گا۔

آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن سکھر روانہ ہوگئے۔ سکیورٹی اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ، وزیرداخلہ، وزیراعلیٰ سندھ شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ڈی آئی جی سکھر اور لاڑکانہ سمیت وفاقی اور صوبائی وزیر بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں، صدر آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا، صدر آصف زرداری

sindh

Sindh Police

law and order situation