Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرم ایجنسی میں شہید ہونے والے جوان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

محمد طفیر، محمد اعظم، عقیل احمد اور انوش رفون کی نمازِ جنازہ میں افسران، جوانوں، اہل خانہ، رشتہ داروں اور احباب کی شرکت
شائع 23 جون 2024 02:16pm

کرم میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے پانچ جوانوں کو اُن کے آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی۔

حوالدار عقیل احمد، لانس نائیک محمد طفیر، سپاہی ہارون ولیم، سپاہی انوش رفون اور سپاہی محمد اعظم 21 جون کو کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔

عقیل احمد، محمد طفیر، انوش رفون اور محمد اعظم کی نمازِ جنازہ میں افسران اور جوانوں کے علاوہ شہدا کے اہلِ خانہ، رشتہ داروں اور احباب نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہدا کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔

Kurram Agency

MARTYRS LAID TO REST

FULL MILITARY HONOR