Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

وزیر داخلہ نے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دے دی

آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، محسن نقوی
اپ ڈیٹ 23 جون 2024 07:10pm

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی درخواست پر آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے اسلام آباد میں وزارت داخلہ کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر میں امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیر ملکیوں کی سیکیورٹی میں کسی کوتاہی کی گنجائش نہیں، وفاقی وزیر داخلہ

اس کے علاوہ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر کے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی درخواست پر آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، آزاد کشمیر میں سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا۔

طالبان کو لانے والے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر رہے ہیں، عطاتارڑ

محسن نقوی نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں، حکومت پاکستان آزاد کشمیر حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے، آزاد کشمیر کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

فرنٹیئر کانسٹیبلری کیا ہے

اس موقع پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات پر وفاق کا شکریہ ادا کیا۔

azad kashmir

Interior Minister

اسلام آباد

FC

PM Azad Kashmir

Frontier Constabulary

mohsin naqvi