Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

افغانستان کی فتح کو اپ سیٹ کہے جانے پر سینیر کرکٹرز برہم

افغان کرکٹرز اب کسی بھی ٹیم کو ناکوں چنے چبواسکتے ہیں، وسیم جعفر اور مائیکل وان کا استدلال
شائع 23 جون 2024 12:19pm

سینیر کرکٹرز نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف افغانستان کی فتح کو اپ سیٹ قرار دینے سے گریز کیا جائے۔ اس فتح کو اپ سیٹ کہنا افغانستان کی توہین ہے کیونکہ اب یہ ٹیم اِتنی مضبوط ہے کہ کسی بھی ٹیم سے کسی بھی فارمیٹ میں ناکوں چنے چبواسکتی ہے۔

بھارت کے سابق اوپنر وسیم جعفر اور انگلینڈ کے سابق کرکٹر مائیکل وان کہتے ہیں کہ مین اسٹریم میڈی اور سوشل میڈیا میں افغانستان کی فتح کا قد گھٹایا جارہا ہے۔ افغانستان کی اس فتح پر کسی کو حیرت نہیں ہونی چاہیے۔

وسیم جعفر کا کہنا ہے کہ افغانستان کی فتح کو اپ سیٹ قرار دینے والے یاد رکھیں کہ یہ ٹیم اب کسی بھی وقت کچھ بھی کرسکتی ہے۔

افغانستان کو اس فتح پر خوب سراہا جارہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس نے گزشتہ برس آئی سی سی ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی شرم ناک شکست کا بدلہ لے لیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے سپر ایٹ مرحلے میں اب اس کا مقابلہ بنگلہ دیش سے 25 جون کو ہوگا۔ اس میچ میں افغانستان کی فتح کی صورت میں آسٹریلیا کے لیے مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔ اور فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

MICHAEL VAUGHAN

NO UPSET

DISREGARD FOR AFGHANISTAN

WASEEM JAAFER