Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد: آتشزدگی سے جھلسنے والے آخری 2 افراد بھی جاں بحق، تعداد 9 ہوگئی

شیخوپورہ میں بھی آتشزدگی سے جھلسنے والے میاں بیوی اور دونوں بچے اسپتال میں دم توڑ گئے
شائع 23 جون 2024 11:32am

فیصل آباد میں بٹالہ کالونی کے علاقے میں 4 روز قبل گھر میں آتشزدگی سے جھلسنے والے آخری 2 افراد بھی دم توڑ گئے، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ ایمان فاطمہ، 45 سالہ راحت شامل ہیں ، دونوں الائید اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

فیصل آباد: لیپ ٹاپ پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی، 2 بچے جھلس کر جاں بحق

واضح رہے 4 روز قبل لیپ ٹاپ پھٹنے سے گھر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں بچوں سمیت 9 افراد جھلس گئے تھے۔

فیصل آباد گیس لیکیج، مزید 2 افراد نے دم توڑ دیا

واقعے میں جھلس کر 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جن میں خاتون اور بچے بھی شامل تھے تاہم اب واقعے کا کوئی بھی زخمی نہ بچ سکا۔

آتشزدگی سے جھلسنے والے میاں بیوی اور دونوں بچے اسپتال میں دم توڑ گئے

دوسری جانب پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے نواحی علاقے پیر بہار شاہ کالج بتی چوک میں گھر کے کمرے میں آتشزدگی سے جھلسنے والے میاں بیوی اور دونوں بچے اسپتال میں دم توڑ گئے۔

جھلسنے والے والدین اور بچوں کو میو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں یکے بعد دیگرے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چاروں افراد دم توڑ گئے۔

چند روز قبل والدین 2 بچوں سمیت کمرے میں سو رہے تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی، جاں بحق ہونے والے افراد میں بیوی فرح ظفر اور زوہان ظفر شامل ہیں، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں بچے بھی دم توڑ گئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

punjab

Faisalabad

laptop

laptop explosion

LAPTOP ٖ