Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: پولیس مقابلے میں 3 کار چور ہلاک، ساتھی خاتون زخمی حالت میں گرفتار

پولیس مقابلہ تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود کشمیر چوک کے قریب ہوا
شائع 23 جون 2024 10:18am

اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود کشمیر چوک کے قریب پولیس مقابلے میں 3 کار چور ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود کشمیر چوک کے قریب پولیس اور کالفٹروں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 کار چور مارے گئے جبکہ ملزموں کی ساتھی خاتون کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق 4 رکنی کار چوروں کا گروہ مری سے اسلام آباد داخل ہورہا تھا، کارچوروں کے داخل ہونے کی اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کی ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارسوارچوروں نے پولیس پر فائرنگ کی جبکہ کار لفٹروں سے لاہور سے چوری کی گئی گاڑی، اسلحہ اورمتعدد نمبرز پلٹس برآمد کر لی گئی ہیں۔

جاں بحق ملزم الیاس راولپنڈی، اسلام آباد میں متعدد جرائم کی وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا، دوسرے دو جاں بحق ملزموں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔

اسلام آباد

Arrested

islamabad police