Aaj News

پیر, جولائ 01, 2024  
25 Dhul-Hijjah 1445  

بابر اعظم نے مبینہ الزامات عائد کرنے پر اینکر مبشر لقمان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا

اظہر محمود کا بھی جھوٹے الزامات لگانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ
شائع 23 جون 2024 08:58am

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مبینہ الزامات عائد کرنے پر اینکر مبشر لقمان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر مبشر لقمان نے کپتان بابر اعظم اور ان کی فیملی پر الزامات کی بوچھاڑ کی ہے، جس پر کپتان بابراعظم نے اپنے وکلاء کے ذریعے اینکر مبشر لقمان کو ایک ارب روپے ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ میچ فکسنگ سمیت جھوٹے الزامات عائد کرنے پر مبشر لقمان معافی مانگیں، معافی نہ مانگنے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کے لیے تیار رہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر اظہر محمود کا ردعمل

دوسری جانب آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا سوشل میڈیا پر ردعمل سامنے آگیا۔

کپتان بابراعظم کا یوٹیوبرز،سابق کرکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ

اظہر محمود نے بھی جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سوشل اور دیگر میڈیا پر الزامات کی بوچھاڑ سے انہیں اور ان کی فیملی پریشانی سے دوچار ہے، بغیر ثبوت کے الزامات لگانے والوں کے خلاف لیگل ایکشن لینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹےالزام لگا کرعوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ مایوس کن اور خطرناک ہے، جھوٹے الزامات لگا کرسوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کا عمل ناقابل قبول ہے، مجھ پر اور میری فیملی پر بے بنیاد الزام لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

babar azam

Pakistan Cricket Team

T20 World Cup

ICC T20 World Cup

t20 world cup 2024

icc mens t20 world cup

t20 worldcup 2024

T20 world cup 2026

mubashir luqman

Notice of Defamation