Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوجرانوالہ: بااثر افراد نے مبینہ طور پر 3 سالہ بچی کو زمین پر پٹخ کر مار ڈالا

جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا، پولیس
شائع 22 جون 2024 07:54pm
فائل- فوٹو
فائل- فوٹو

گوجرانوالہ لدھے والا وڑائچ میں بااثر افراد نے مبینہ طور پر 3 سالہ بچی کو زمین پر پٹخ کر مار ڈالا۔

لدھے والا وڑایچ میں چوری کے نامزد ملزم اور مدعی مقدمہ میں جھگڑا ہوا۔ مقدمہ میں ملوث رضوان فیملی کے ساتھ بیماربیٹی کو اسپتال لے جارہا تھا۔ کہ راستے میں رضوان کا مدعی مقدمہ سے جھگڑا ہو گیا۔

جھگڑے کے دوران رضوان کی تین سالہ بچی کی حالت غیرہوگئی جس کی وجہ سے بیماری بچی اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گئی۔

بچی کے والد نے الزام عائد کیا کہ میری بچی کو تشدد زمین پر پٹخ کر مارا گیا،پولیس نے بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

ڈی ایس پی قلعہ دیدار سنگھ کے مطابق بچی پر تشدد کے نشانات نہیں، نہ ہی پٹخنے کے شواہد ہیں۔

دوسری جانب ملزمان موقعے سے فرار ہونے میں کام یاب ہو گئے ، لدھے والا وڑائچ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

punjab

Punjab police