Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی، چیف جسٹس کو خط ارسال

خط پاکستان بارکونسل کےممبران کی جانب سےلکھا گیا ہے۔
شائع 22 جون 2024 06:20pm

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی تعیناتی کے معاملے پر سینئیرترین جج کی بطورچیف جسٹس تعیناتی کےلئےخط لکھ دیا گیا۔

خط پاکستان بارکونسل کےممبران کی جانب سےلکھا گیا ہے جو کہ چیف جسٹس پاکستان کوبھجوادیا گیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق چیف جسٹس کی تقرری میں سنیارٹی کومد نظر رکھا جائے، الجہاد ٹرسٹ کیس میں ججز سنیارٹی کاا صول طے شدہ ہے۔

اگر سینئیر ترین جج کو چیف جسٹس کے عہدے کا اہل نہیں سمجھا جائےگا تو بطور جج ان کے منصب پرسوال اٹھےگا۔ سینئیر ترین جج کے لئے سنیارٹی کے اصول سے انحراف ٹھوس شواہد کے بغیر نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Lahore High Court

Chief Justice Qazi Faez Isa