Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شہر قائد میں لاشیں اور اسلحہ برآمد، مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں

واقع کی سی سی ٹی وی آج نیوز کو موصول ہوگئی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا
اپ ڈیٹ 22 جون 2024 05:57pm

شہر قائد ڈکیتوں کے رحم و کرم پر ہے ، ملزمان دیہاڑے شہریوں کو لوٹنے لگے پولیس اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے

بھینس کالونی میں گھر سے خاتون کی لاش ملی جس کی شناخت کوثر کے نام سے ہوئی ہے خاتون کو اسکے سسر نے تیز دھار آلے سے قتل کیا خاتون کا شوہر کینسر کے مرض کی وجہ سے انتقال کر چکا تھا۔ مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی اور دوسری شادی کرنا چاہتی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ ملزم سسر کی رشتے میں بھانجی بھی تھی، سسر نے بہو کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے، خاتون کے قتل میں ملوث اسکے سسر رفیق کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جس سےمزید تفتیش جاری ہے۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے بنارس پل کے نیچے کچرا کنڈی سے ہینڈ گرینیڈ اور رائفل برآمد کرلی گئی اطلاع ملنے پر علاقے کو کارڈن کرکے سرچنگ کے دوران برآمدگی کی ہینڈ گرینیڈ اور زنگ آلود رائفل بورے میں ڈال کر کچرے میں چھپائی یا پھینکی گئی تھی پولیس نے علاقے کو کارڈن کرکے بم ڈسپوزل ٹیم کو طلب کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔

عائشہ منزل پل پر ڈکیتی کی واردات شہری نے اپنے بلڈنگ سے موبائل سے ویڈیو بناکر شئیر کردی۔ ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے آئے عائشہ منزل پل پر چلتی ہوئی سوزوکی روک کر سبزی منڈی کے خریداروں کی تلاشی لی اور موبائل فون نقدی باسانی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب نارتھ کراچی سیکٹر 5ایل ڈاکوؤں کے نشانے پر دن دیہاڑے کم عمر نوجوانوں کی واردات سامنے آگئی گلی میں بیٹھے دو نوجوانوں کو ملزمان نے لوٹا اور فرار ہو گئے واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول مسلحہ ملزمان بائیک پر آئے تسلی سے واردات کی اور فرار ہوئے واردات کو 5 گھنٹے گزر گئے علاقہ پولیس واردات سے اب تک لاعلم

اورنگی ٹاؤن خیرآباد خق باہو چوک کے قریب زیر تعمیر بلڈنگ کے ٹنک سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی 55 سالہ خاتون کی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔

پولیس کے مطابق لاش کافی روز پرانی ہے انگلیوں کی کھال بھی گل چکی ہے یہی وجہ ہے کہ تلاش ڈیوائس کی مدد سے بھی شناخت نہیں ہوسکی لاش کے قریب سے بھی کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے شناخت ہوسکے۔

پولیس نے لاش کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری طرف کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس نےڈکیتی واردات ناکام بنادی، پیٹرولنگ پولیس نے کارروائی کرکے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ملزمان سے اسلحہ، چھیننے ہوئے موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کر لئے گئے پولیس کے مطابق ملزمان صنعتی علاقے میں شہری سے لوٹ مارکررہے تھے، بائیک سواراہلکاروں نے تینوں ڈاکوؤں کوپکڑ لیا، تینوں ڈاکوعادی جرائم پیشہ نکلے،کریمنل ریکارڈ حاصل کرلیا۔

karachi

Murder

Weapons

Karachi Police

Karachi Crime