Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چار پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات جاری

چاروں رہنماؤں کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل میں نظربند کیا جائے گا
شائع 22 جون 2024 04:46pm

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چار رہنماؤں کے نظربندی کے احکامات جاری کردیے۔

تھری ایم پی او کے تحت جاری کئے گئے نظر بندی کے احکامات میں شہریار ریاض، اجمل صابر، امیر افضل اور تیمور مسعود کے نام شامل ہیں۔

اے این پی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی بھائیوں سمیت گرفتار

چاروں رہنماؤں کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل میں نظربند کیا جائے گا۔

ملکو کا پی این آئی لسٹ سے نام نکلوانے کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظربندی کی سفارش محکمہ پولیس نے کی تھی۔

pti leaders

three MPO

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)