Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ محمود قریشی نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں ضمانتوں کی درخواست دائر کردی

نو مئی کو شاہ محمود قریشی اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں کراچی میں مصروف تھے، درخواست
شائع 22 جون 2024 04:22pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں ضمانتیں انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں دائر کردیں۔

شاہ محمود قریشی نے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ شاہ محمود قریشی پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، نو مئی کو شاہ محمود قریشی اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں کراچی میں مصروف تھے۔

ملکو کا پی این آئی لسٹ سے نام نکلوانے کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ

درخواست میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی کو حقائق کے برعکس گرفتار کیا گیا، اور استدعا کی گئی کہ عدالت شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔

آزادی مارچ کے 4 مقدمات میں اسد قیصر کی ضمانت منظور

شاہ محمود قریشی پر جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان سمیت جلاؤ گھیراؤ کے آٹھ مقدمات درج ہیں۔

Shah Mehmood Qureshi

9 May Cases