Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور، رکشے میں دورانِ سفر مرد نے عورت کو قتل کرکے خود کو گولی مارلی

شدید زخمی ہونے پر اسپتال لے جائے جانے کے دوران دونوں نے رکشے ہی میں دم توڑ دیا
شائع 22 جون 2024 02:38pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پشاور پولیس نے بتایا ہے کہ تھانہ شرقی کے حدود میں چترال سے تعلق رکھنے والے مرد اور خاتون رکشے میں جارہے تھے کہ راستہ میں جھگڑا ہوگیا اور مرد نے پستول نکال کر پہلے خاتون کو گولی ماری اور پھر خود پر فائرنگ کردی۔

رکشہ ڈرائیور کے لیے یہ صورتِ حال بہت ہی مشکل تھی کیونکہ دونوں شدید زخمی تھے اور اس کے رکشے میں تھے۔ ڈرائیور نے ہوش و حواس برقرار رکھتے ہوئے دونوں کو اسپتال پہنچانے کا فیصلہ کیا۔

رکشہ ڈرائیور انہیں اسپتال لے جارہا تھا کہ دونوں نے راستے ہی میں دم توڑ دیا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ اس حوالے سے شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔

firing

Rickshaw

PESHAWAR COUPLE

SUCCUMBED TO WOUNDS