چین کی جانب سے اپنا گھر درست کرنے کا کہا جا رہا ہے، عمر ایوب
قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے حالیہ دنوں میں چینی رہنما کی پاکستان آمد سے متعلق کہا انھوں نے یہاں آکر جو کچھ باور کروایا اور اُسے اخبارات نے بھی رپورٹ کیا وہ یہ ہے کہ قومی معاشی ترقی اور سی پیک کے لیے سکیورٹی اور استحکام ضروری ہے، چینی عہدیدار کی جانب سے پاکستان میں آکر یہ پیغام دینا، اس سے یہ بات سمجھ آتی ہے کہ ہمیں اپنا گھر درست کرنے کا کہا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی علاقائی خودمختاری کے لیے تین چیزیں ضروری ہے قومی یکجہتی جو اس وقت بکھری ہوئی ہے، قابل اعتبار دفاع مضبوط معیشت پر منحصر ہے، وہ بھی اس وقت بکھر گئی ہے، ہم خطرات کی زد میں ہیں۔
آئی ایس آئی بجٹ کہاں خرچ ہورہا ہے
عمر ایوب نے کہا کہ ’اس پر میں نے کہا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیز باالخصوص آئی ایس آئی کا بجٹ ہمیں بتائیں کہ وہ بجٹ کہاں خرچ ہو رہا ہے‘۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ’پوچھا جائے کے انٹیلیی جنس کیوں ناکام ہو رہی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں گفتگو سننے اور کیمرہ لگانے کے بجائے ملکی استحکام پرکام کریں، ملک کی معیشت بکھر گئی ہے۔‘
کارکنوں اور رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ: پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کا الیکشن کمیشن تک پیدل مارچ
عمرایوب کے مطابق ’انٹیلی جنس اداروں کے بجٹ کا بتایا جائے کہ کیا ان کا بجٹ ویگو ڈالوں پر لگ رہا ہے اور تحریک انصاف کے ساتھوں اور صحافیوں کے پیچھے وہ ڈالے لگ رہے ہیں یا دہشت گردوں کے پیچھے لگایا جا رہا ہے۔‘
پی ٹی آئی کے احتجاج پر پنجاب سے سو سے زائد کارکنان گرفتار کئے
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ کل پی ٹی آئی کے احتجاج پر پنجاب سے سو سے زائد کارکنان گرفتار کئے گئے ہیں، ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ، آئی جی پنجاب کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب نے کہا کہ ملک کی معیشت بکھر چکی ہے، ملکی معیشت کو سنبھالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کیلئے بہت زیادہ اہم ہے، پی ٹی آئی حکومت میں 425.4 ارب روپے کی ریکوری ہوئی تھی۔
Comments are closed on this story.