Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

کوٹ ادو: پی ٹی آئی احتجاجی ریلی میں اہلکار کو محبوس بنانے پر ایم پی اے سمیت 49 کےخلاف مقدمہ

کوٹ ادومیں گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ڈیرہ شبیر علی قریشی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی
شائع 22 جون 2024 02:22pm

کوٹ ادو احتجاجی ریلی کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس کانسٹیبل کو مبینہ محبوس بنانے پر ایم پی اے سمیت 49 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

کوٹ ادومیں گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ڈیرہ شبیر علی قریشی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔دوران ریلی ایم پی اے احسن علی قریشی اور دیگر کارکنان نے ڈیوٹی پر موجود پولیس کانسٹیبل کو محبوس بنا کر ڈیرے پر لے گئے اور اسکی جیب سے مبینہ ہزاروں کی رقم اور سروس کارڈ بھی نکال لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ضلع بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ تھا جسکی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان نے ریلی نکالی اور ریاست مخالف شدید نعرے بازی بھی کی۔

پولیس نے ایم پی اے سمیت 49 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا اور متعدد کو پابند سلاسل کر دیا گیا۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)