Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوئمنگ پول سے نکل کر چند لمحات میں لڑکے کی پراسرار موت

وائرل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے لڑکا چند قدم چل کر گرا اور دم توڑ دیا، پانیے نمونے تجزیے کیلئے بھیج دیے گئے
شائع 22 جون 2024 01:03pm

بھارت کے ایک شہر میں پندرہ سالہ لڑکا سوئمنگ پول سے نکلا، چند قدم چل کر گرا اور گرتے ہی دم توڑ دیا۔

اترپردیش میں دہلی سے 75 کلومیٹر دور میرٹھ شہر میں رونما ہونے والے اس حادثے سے وہاں موجود تمام افراد پر خوف طاری ہوگیا۔

اس حادثے کے بعد سوئمنگ پول کا مینیجر غائب ہوگیا۔ پولیس نے سوئمنگ پول کے پانی کے نمونے تجزیے کے لیے لیباریٹری بھجوادیے ہیں۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور مین اسٹریم میڈیا کے بیشتر آؤٹ لیٹس پر وائرل ہوچکی ہے۔ لڑکے کو اسپتال پہنچایا گیا تو ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ بیس منٹ پہلے مرچکا تھا۔

Swimming Pool

VIDEO GOES VIRAL

BOY DIES

MEERUT, INDIA

PEOPLE SCARED