Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزادی مارچ کے 4 مقدمات میں اسد قیصر کی ضمانت منظور

رہنما پی ٹی آئی پر 2 مقدمات تھانہ گولڑہ، ایک تھانہ کوہسار اور ایک انڈسٹریل ایریا تھانےمیں درج ہے۔
شائع 22 جون 2024 12:20pm

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے آزادی مارچ کے 4 مقدمات میں رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستیں منظور کرلی۔

سیشن جج اعظم خان نے ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی اور اسد قیصر کی 4 مقدمات میں ضمانت کی توثیق کردی۔ پولیس نے تمام مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا۔ واضح رہے کہ ان پر2 مقدمات تھانہ گولڑہ، ایک تھانہ کوہسار اور ایک انڈسٹریل ایریا تھانےمیں درج ہے۔

حکومت سے اپنے اتحادی ہی نہیں سنبھالے جارہے

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصد نے کہا کہ حکومت سے اپنے اتحادی ہی نہیں سنبھالے جارہے، مجھے حکومت کا چلنا نظر نہیں آرہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں ٹیکسز کا بوجھ ڈال دیا ہے، سی پیک کسی پارٹی کا نہیں قومی منصوبہ ہے۔

پاکستان

Asad Qaiser

azadi march

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)